چالیس سال سے مسلمانوں کا ہمدرد بتانے والا ایران اب مسلم ممالک کو پراکسی جنگوں کا میدان بنانا بند کرے : مولانا حسن علی راجانی

مولانا راجانی نے کہا کہ کیا یہ بات روز روشن کی طرح عیاں نہیں ہے کہ ایران کی پراکسی سیاست نے مسلم دنیا کو مزید کشیدگی میں دھکیلا ہے لھذا ایران کی اب دنیا بھر کے مسلم ممالک ںیں مسلح مداخلت بند ہونی چاہیے

دہلی 9 اکتوبر: (پریس ریلیز) ممتاز شیعہ عالمِ دین و رہنما مولانا حسن علی راجانی نے ایران کی علاقائی پالیسی اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں کی سرگرمیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو پراکسی جنگوں کا میدان بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے یمن میں حوثی مسلح گروہ اور لبنان میں ایران نواز مسلح سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں طاقت کے حصول کے لیے مسلح گروہوں کا استعمال عام مسلمانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔راجانی نے کہا کہ ایران اگر واقعی مسلم دنیا کے مفاد کی بات کرتا ہے تو اسے سب سے پہلے مسلم ممالک کی خودمختاری اور شہریوں کے جان و مال کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میزائل، ڈرون اور مسلح کارروائیاں خطے کے مسائل کا مستقل حل نہیں، بلکہ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔موولانا راجانی نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پراکسی سیاست کے بجائے براہِ راست سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے عام عوام یا کسی مسلک کے مسلمانوں کو سیاسی تنازعات کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں؛ اعتراض مخصوص پالیسیوں اور مسلح کارروائیوں پر ہے۔راجانی نے مسلم ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ، قومی خودمختاری اور آزادانہ بحری آمدورفت کے اصولوں کے دفاع کے لیے مؤثر سفارتی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو مزید جنگوں نہیں بلکہ امن، خودمختاری، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کی ضرورت ہے۔مولانا راجانی نے کہا کہ کیا یہ بات روز روشن کی طرح عیاں نہیں ہے کہ ایران کی پراکسی سیاست نے مسلم دنیا کو مزید کشیدگی میں دھکیلا ہے لھذا ایران کی اب دنیا بھر کے مسلم ممالک ںیں مسلح مداخلت بند ہونی چاہیے
Contact Email
[email protected]
Issued By
Maulana Hasan Ali Rajani
Phone
+92-8347799275
Business Address
Maulana Hasan Ali Rajani 116 Noida UP India
Maulana Hasan Ali Rajani Mahuva Bhavnagar Gujrat India
Country
India
Categories
News · Politics · Religion
Last Updated
October 8, 2026
Report Abuse · Content Requests